ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امت شاہ نے سردار پٹیل کے گھر سے ’’گجرات گورو یاترا‘‘ کا آغاز کیا

امت شاہ نے سردار پٹیل کے گھر سے ’’گجرات گورو یاترا‘‘ کا آغاز کیا

Sun, 01 Oct 2017 20:40:00    S.O. News Service

نئی دہلی یکم اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے مہم چلانے کے دوران بی جے پی کے صدر امت شاہ نے’’ گجرات گورو یاترا‘‘ شروع کی ہے۔یہ سفر ریاست میں تقریبا دو دہائیو ں سے بر سر اقتدار بی جے پی کے ترقیاتی کاموں کی تفصیل و تشریح کرے گا ۔ یہ سفر کرسد سے شروع ہواجوسردار پٹیل کی جائے پیدائش بھی ہے ۔ امت شاہ ودیا نگر روڈ پر ’’گجرات گورویاترا‘‘ سے خطاب بھی کریں گے ۔واضح ہو کہ بی جے پی راہل گاندھی کے حالیہ سوراشٹر دورہ کے مبینہ اثرات ختم کرنے کی کوشش کرے گی جس میں انہوں نے پٹیل برادری کو لبھانے کی کوشش کی ہے ۔ میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے.سردار پٹیل کے گھر سے سفرکے آغاز کے سیاسی مقاصد آسانی سے سمجھے جاسکتے ہیں ۔اس کے ذریعے، بی جے پٹیل برادری کے اشتعال کو رام کرنے کی کوشش کرے گی جب کہ بی جے پی کی دورخی پالیسی اور پٹیل تحریک کے دوران بی جے پی کی مبینہ کاروائی نمایاں ہے ۔گزشتہ ہفتہ راہل گاندھی نے سوراشٹر کے علاقہ کا دورہ کیا جہاں پٹیل برادری کی اکثریت رہتی ہے ۔ اور بہت سے مندروں میں حاضری بھی دی جس سے اپنا سیاسی پیغام بھی دیا ۔ راہل کے سوراشٹر پہنچنے پر پٹیل برادری کے نوجوان لیڈر ہاردک پٹیل نے ان کا پر جوش خیر مقدم بھی کیا تھا ایسی صورت حال میں بی جے پی پٹیل برادری کے کانگریس کی طرف رجحانات روکنے کے لئے سرگرم ہو چکی ہے اور سردار پٹیل کے گھر سے ’’گجرات گورور یاترا‘‘ شروع کر کے اپنے مشن کا آغاز کیا ہے واضح ہوکہ گجرات میں، اس سال کے اواخر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ریاست میں مجموعی طور پر 182 اسمبلی نشستیں ہیں، جن میں فی الحال بی جے پی کے 118 ایم ایل اے ہیں۔1مئی1960 کو گجرات اسمبلی قائم ہوئی تھی جس گزشتہ 22 سالوں سے بی جے پی حکومت کررہی ہے۔


Share: